پشاور: رنگے برنگے پرندوں کی سریلی بولیوں سے گونجتی طوطیان مارکیٹ

پشاور: رنگے برنگے پرندوں کی سریلی بولیوں سے گونجتی طوطیان مارکیٹ


پشاور (24نیوز) رنگے برنگے پرندوں کی سریلی بولیوں سے گونجتی پشاور کی طوطیان مارکیٹ ، شہر کی خوبصورتی کے ساتھ لوگ کے روزگار کا بھی اہم ذریعہ ہے۔ پرندوں کی چہچہاہٹ اور بیوپاریوں کا شور ایک پرکشش منظر پیش کرتا ہے۔

کسی کو قدرت کے عطا کردہ انتہائی حسین اور دلفریب رنگوں سے سجے پرندوں کو دیکھنا اور ان کی سریلی بولیوں کو سننا ہو تو وہ طوطیان مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں۔مارکیٹ میں چالیس سال پرانے پرندے بھی دستیاب ہیں۔ملک بھر سمیت افغانستان سے بھی یہاں لوگ اپنی پسند کے پرندے خریدنے آتے ہیں۔مارکیٹ میں پانچ سو سے ایک لاکھ اور بسا اوقات اس سے بھی زیادہ مالیت کا پرندہ فروخت کے لئے موجود ہوتا ہے۔ 

انتظامیہ اس شاندار اور قدیم مارکیٹ پر توجہ دے تو خریدار اور پرندے دونوں مزید خوش نظر آئیں گے۔قسما قسم پرندوں کی چہچہاہٹ، پشاورکا طوطیان مارکیٹ ، صرف پشاوریوں کانہیں صوبہ بھرکےشائقین کی توجہ کا مرکز ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔