شہباز شریف کے خلاف اہلیہ عدالت پہنچ گئیں

شہباز شریف کے خلاف اہلیہ عدالت پہنچ گئیں


لاہور(24نیوز)  اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے ہم نام شہبازشریف کیخلاف دعویٰ دائر ، شہری شہباز شریف کی بیوی نے خرچہ نہ دینے کے خلاف کیس دائرکر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے ہم نام شہری شہباز شریف کی بیوی نے خرچہ نہ دینے کے خلاف کیس دائرکر دیا،  ریحانہ کوثر  نے اپنے وکیل سلیم فریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دعویٰ دائر کیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے شوہر شہباز شریف سے 2014 میں محبت کی شادی کی تھی، شوہر نے ماہانہ 10 ہزارخرچے کی حامی بھری تھی، اب شوہر مجھے 10 ہزار روپے خرچہ ادا نہیں کر رہا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔