قومی ایئرلائن کی ایئرہاسٹس اور پائلٹ کی دوران ڈیوٹی موج مستیاں، ویڈیو وائرل



( 24نیوز ) قومی ایئرلائن کےفضائی میزبانوں کی دوران ڈیوٹی موج مستیاں کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی، پی آئی اے انتظامیہ نےنوٹس لیتے ہوئے دوایئرہاسٹس اورایک پائلٹ کوبین الاقوامی فلائٹس سے گراؤنڈ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کو سوشل میڈیا کا استعمال مہنگا پڑ گیا، یونیفارم میں ملبوس فضائی میزبانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرپی آئی اے انتظامیہ نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا، ویڈیو میں نظر آنے والی فضائی میزبانوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

یونیفارم میں ملبوس فضائی میزبانوں کو ایسی ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں،سوشل میڈیا میں نظر آنے والے فضائی میزبانوں کو وارننگ جاری کردی گئی، جی ایم فلائٹ سروسز کاکہنا تھا کہ تینوں فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی فلائٹس سے گراؤنڈ کر دیا گیا۔