امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں شامل

امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں شامل


اسلام آباد(24نیوز) کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت میں وزارت داخلہ نے کرنل جوزف کو بلیک لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیا۔، ڈی جی فارن افئیر پروٹوکول نے امریکی سفارتخانے سے استنثی واپس لینے کی استدعا کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکی سفارتکار کرنل جوزف سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وزارت داخلہ نے کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا نوٹیفیکیشن جمع کرادیا۔

وزارت داخلہ کے نمائندہ نے بتایا کہ کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا نوٹیفیکیشن گزشتہ روز جاری کیا، نمائندہ نے بتایا کہ کرنل جوزف پاکستان سے باہر نہیں جا سکتے۔ تمام ائیر پورٹس کو مطلع کردیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ملزم یہاں ہو امریکا، ڈپلومیٹ کو ڈیل کرتے ہوئے وکیل سے مشورہ کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈامیں وین ڈرائیور نے راہگیروں کو کچل ڈالا

عدالت کو بتایا گیا کہ ڈیوٹی کے دوران حادثہ کی صورت میں ویانا کنونشن سفارتکاروں کو استثنیٰ دیتا ہے، سفارتکار کا نام ای سی ایل میں ڈالنا طویل عمل ہے۔

عدالت نے کہا ویانا کنونشن کے مطابق معاملات حکومت پاکستان کو حل کرنا چائیے۔عدالت نے کیس کی سماعت 10 دن کے لیے ملتوی کردی۔

واضح  رہے کہ 7 اپریل کو    امریکی سفارت کار   کرنل جوزف نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا تھا۔جس کے نتیجہ میں عتیق بیگ  جاں بحق جبکہ اس کا کزن زخمی ہو گیا تھا۔