پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ


اسلام آباد(24نیوز)صنعتی سرگرمیوں اور گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد 32 فیصد بڑھ گئی، نو ماہ کے دوران 10 ارب 22 کروڑ ڈالر خرچ ہو گئے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران 5 ارب 46 کروڑ ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں، 77 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا گیا، جس پر 2 ارب 93 کروڑ 35 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے جو گزشتہ سال سے 59 فیصد زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام بلیک لسٹ میں شامل

جولائی سے مارچ کے اختتام تک ایک ارب 61 کروڑ ڈالر مالیت کی ایل این جی منگوائی گئی جو پہلے سے 81 فیصد زیادہ ہے۔ ایل پی جی کا درآمدی بل بھی 22 فیصد اضافے سے 22 کروڑ 1 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس عرصے میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6.3 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا جبکہ مقامی طور پر تیار شدہ گاڑیوں کی فروخت میں 17 فیصد اور تیار شدہ گاڑیوں کی درآمد میں 22 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔