پیپلزپارٹی کے رہنماسعیدغنی شہبازشریف پربرس پڑے


کراچی(24نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماسعیدغنی شہبازشریف پربرس پڑے۔ شہبازشریف پنجاب کے وزیراعلیٰ ہیں صرف لاہورکے نہیں۔

امن فاؤنڈیشن کے دورہ کے بعد سعید غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا شہباز شریف دس سال سے جس صوبے کے وزیر اعلِی ہیں وہ لاہور نہیں پنجاب ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی  نے کہا کہ شہباز شریف نے جتنے پیسوں میں میٹرو بنائی اتنے پیسوں میں ہم نے پورےصوبے میں دل کےمفت علاج کے مرکز بنا دیئے۔ن لیگ کی ترجیحات عوام کی خدمت نہیں بلکہ ڈرامہ بازی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سگی بہن کے قتل میں ملوث علوینہ کو رہائی مل گئی

انھوں نے کہا  شہباز شریف نے کہا تھا کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو نام بدل لیں گے،شہباز شریف جس قسم کی باتیں کرتے ہیں انکی باتوں سے خوف آتا ہے،اللہ کرے کہ کراچی نیو یارک سے زیادہ ترقی کرے۔ 

سعید غنی نے کہا  آئندہ بجٹ بنانے کے لیے ہمیں مکمل آزادی نہیں مل رہی ہے،  آئندہ آنے والی حکومت بجٹ پیش کرے تو وہ زیادہ اچھا ہوگا۔