کوئٹہ میں ایک ہی روز تین دھماکے، 6 سکیورٹی اہلکار شہید، 15 زخمی


کوئٹہ (24نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ میاں غنڈی چیک پوسٹ کے قریب دو خودکش حملوں  اور ایئر پورٹ روڈ پر دہشت گرد حملہ میں 5 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

24نیوز کے مطابق دو دھماکے مغربی بائی پاس کے قریب ہوئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تیسرا حملہ ایئرپورٹ روڈ پر ہوا۔ حملوں میں 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔ تیسرا دھماکہ پولیس کی گاڑی کے قریب ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلہ میں تین دہشت گرد مارے گئے۔دو دہشت گرد میاں غنڈی کے قریب جبکہ ایک کو ایئرپورٹ روڈ پر جہنم واصل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ لہو لہو، ایک ہی دن میں تین خوں ریز واقعات، 10افراد جاں بحق

سکیورٹی ذرائع کے مطابق میاں غنڈی کے علاقہ میں ایف سی 64 ونگ کے کیمپ کے قریب دوحملے ہوئے۔ پہلے مسلح افراد کی جانب سے فارئنگ کی گئی۔ بعد ازاں دو حملہ آوروں نے خود کو اڑا دیا۔ دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے نقصان ہوا۔

  کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجہ میں 5 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرا میں لے لیا۔

پڑھنا نہ بھولیں: سیکورٹی فورسزکا خفیہ اطلاع پر آپریشن، دہشتگرد ہلاک

اطلاعات کے مطابق تین دھماکے ہوئے ہیں۔ جن کے نتیجہ میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 7 زخمی ہوئے۔

دہشت گرد حملوں پر سیاسی و اہم شخصیات کی مذمت

وزیر اعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ میں اس واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔ میری تمام ہمدردیاں شہدا کے ساتھ ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔ سکیورٹی اداروں کی جرأت و شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں۔  زخمیوں کی جلدی صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ 

سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت کی گئی۔انھوں نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار  کیا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کے بعد پنجاب کی سکیورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او)، ریجنل پولیس آفیسرز( آر پی اوز) اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز (ڈی پی اوز) کو خصوصی احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔