وفاقی بجٹ نے پیش ہونے سے پہلے ہی فیشن کی دیوانی خواتین کو پریشان کر دیا

وفاقی بجٹ نے پیش ہونے سے پہلے ہی فیشن کی دیوانی خواتین کو پریشان کر دیا


 اسلام آباد(24نیوز) وفاقی بجٹ ایوان میں پیش ہونے والا ہے۔ اسلام آباد میں فیشن کی دیوانی خواتین پریشان ہیں کہیں میک اپ کا سامان پھر مہنگا نہ ہو جائے۔ خواتین نے میک اپ کرنے میں ابھی سے کمی کردی ہے۔

 اسلام آباد کی خواتین کا کہنا ہےکہ بجٹ میں صرف سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھتی ہیں۔ خواتین کی ضروریات کا خیال ہی نہیں رکھا جاتا۔بجٹ میں مہنگائی کا طوفان کہیں میک اپ کا سامان بھی مہنگا نہ ہو جائے۔ اسلام آباد میں خواتین کے چہرے بنا میک اپ کے ہی لال ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم سکل یوتھ ڈوپلمنٹ پروگرام کے تحت ہنر مندی کورسز کرنے والے طلبہ و طالبات پر عزم

 خواتین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ان کے استعمال کی اشیا سستی نہیں کر سکتی تو مہنگی بھی نہ کرے۔ نئے مالی سال کا بجٹ، کیا خواتین کے چہروں پر میک اپ برقرار رہ سکے گا۔