علی ظفراورمیشا شفیع تنازع عدالت پہنچ گیا


24نیوز:علی ظفراورمیشا شفیع تنازع عدالت پہنچ گیا۔ علی ظفر کےقانونی نوٹس بھیجنے پرگلوکارہ نے بھی وکلاکرلئے۔ ادھراداکارہ مومنہ مستحسن علی ظفرسے معذرت کی منتظرتھیں کہ علی ظفر نے الٹا میشاشفیع سےہی معافی کاتقاضا کردیا۔

واضع رہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر حراساں کرنے کا الزام کیا لگایا ایک طوفا ن برپا ہوگیا۔ میشاشفیع کی ٹویٹ جہاں میڈیا کی زینت بنی وہیں اس پراپنی رائے دینے والی شوبز شخصیات نے بھی خبروں میں خوب حصہ بٹورا۔معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی سوشل میڈیا پراس معاملے پرعلی ظفر سے معافی کی منتظرنظرآئیں۔ لیکن علی ظفر کی معذرت کیا آنی تھی الٹا انہوں نے میشاشفیع کونوٹس بھیج دیا۔ اورمیشاشفیع سے ہی معافی کاتقاضا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکارعلی ظفر پر لگائے الزام میشا شفیع کو مہنگے پڑگئے

 ادھر گلوکارہ نےبھی کیس لڑنے کے لیےوکلاءکی خدمات حاصل کرلیں۔ میشا شفیع کا کہنا ہے الزامات سے متعلق کیس کے تمام معاملات دونوں وکیل دیکھیں گے۔مومنہ مستحسن سے پہلے اور بھی کئی خواتین نے علی ظفر پرتنقیدی وارکیے۔ ماہم جاوید، لیناغنی اورہمنارضا بھی گلوکارعلی ظفرپرہراساں کرنے کاالزام لگاچکی ہیں۔میشاظفرٹویٹروارمیں کچھ آوازیں علی ظفرکے حق میں بھی اٹھیں جن میں اداکارہ مایاعلی اورصنم تاثیر نے اپنی ٹویٹس میں علی ظفر کوقابل بھروسہ قراردیا۔بینڈ کی خواتین بھی علی ظفر کی حمایت میں سامنے آ گئیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میشا نے علی ظفر جو الزام لگائے ہیں ایسا کوئی واقعہ ہی نہیں ہے۔