چودھری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے ہیں؟عمران خان کا اہم بیان سامنے آ گیا

چودھری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے ہیں؟عمران خان کا اہم بیان سامنے آ گیا


لاہور (24نیوز) تحریک انصاف نے ایک اور بڑی سیاسی وکٹ گرانے کی تیاریاں کر لیں۔عمران خان اہم ملاقات کے لیے دورہ لاہور ادھورا چھوڑ کر اسلام آباد چلے گئے۔ 29اپریل کے بعد پی ٹی آئی سونامی پلس کا اعلان۔

الیکشن سے قبل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ شایدہی کوئی دن گزرتا ہو جب پی ٹی آئی مخالف سیاسی جماعتوں کی کوئی وکٹ نہ گراتی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا یوٹرن، خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں کسی اور بڑی سیاسی شخصیت کے شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اسی لیے عمران خان اپنا دورہ لاہور ادھورا چھوڑ کر اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

چودھری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کے سوال پر عمران خان معنی خیز انداز میں مسکرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہوں گا۔ 29 اپریل کو پی ٹی آئی میں سونامی آ ئے گا۔ ایک سونامی عوام میں اور ایک پی ٹی آئی کے اندر آ رہا ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں: این آر او سے متعلق درخواست، سپریم کورٹ نے مشرف، زرداری کو طلب کر لیا 

دوسری طرف چودھری نثارنے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کی ہے۔ مگرسوال یہ ہے کہ چودھری نثار نہیں تو پھر کون سی بڑی شخصیت پی ٹی آئی میں آ رہی ہے۔ اس پر ہر کوئی خیالات کے گھوڑے دوڑا رہا ہے۔

لاہور سے روانہ ہونے سے قبل صحافی کے سوال کیا کہ کوئی پریشانی ہے جس پر کپتان نے کہا کہ میں شکل سے پریشان نظر آ رہا ہوں۔ پھر سوال کیا گیا کہ اچانک کیوں جا رہے ہیں تو عمران خان نے کہا کہ بڑی سیاسی وکٹ گرنے والی ہے، اس لیے جانا ضروری ہے۔

اس سے قبل عمران خان نے داتا دربار پر حاضری دی۔ جہاں انھوں نے چادر بھی چڑھائی۔