مثالی پولیس کےمنتظرعوام نے اپنی حفاظت خود شروع کر دی


 پشاور(24نیوز) مثالی پولیس کےمنتظرعوام نے اپنی حفاظت خود شروع کر دی۔ دہشتنگری کےعلاقہ میں شہریوں نےجرائم پیشہ عناصر سےعاجز آکراپنی مدد آپ کےتحت سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئیے۔ پولیس اپنی ذمہ داری کب پوری کرےگی۔

مثالی پولیس جرائم پرقابو پانےمیں کامیاب ہوگی یا نہیں۔ لیکن پشاورکےعوام نےاپنی حفاظت کیلئےخوداقدامات شروع کردئیے۔ شہریوں نےجرائم کی روک تھام کیلئےہشتنگری کےعلاقےکچھی محلہ اور پیرگلاب شاہ میں سی سی ٹی وی کیمرےنصب کرکےکئی واقعات کی ریکارڈنگ بھی حاصل کرلی ہے.

یہ بھی پڑھیں:ریسکیواہل کار زخمیوں کو بچانے کے بجائے سیلفیاں بنانے لگے
 
سی سی ٹی وی فوٹیجز میں کھلےعام فائرنگ کرنےاورچوری کرنےوالوں کودیکھا جا سکتا ہے۔ لوگ علاقےمیں کھلےفائرنگ کرتےہیں اور چلےجاتےہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ پولیس علاقے میں جرائم کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اگرپولیس ملزموں کی گرفتاری میں سنجیدہ ہے۔ توانہیں ریکارڈنگ فراہم کرسکتے ہیں۔