معیشت میں خواتین کے کردار سے انکار ممکن نہیں: وفاقی وزیر تجارت

معیشت میں خواتین کے کردار سے انکار ممکن نہیں: وفاقی وزیر تجارت


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کا کہنا ہے کہ معیشت میں خواتین کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ صنعت و تجارت سمیت ہر شعبے میں خواتین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

اسلام آباد میں انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام حقوق دانش سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک سمیت کامرس تعلیم اور معیشت سے وابسطہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا کہ پوری دنیا میں حقوق دانش کاخیال رکھا جاتا ہے لیکن پاکستان میں حقوق دانش کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ نے پیش ہونے سے پہلے ہی فیشن کی دیوانی خواتین کو پریشان کر دیا

 آئی پی او پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان تارڑ نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم رپورٹ کے مطابق آئی پی رینکنگ میں پاکستان نے 12 درجے ترقی کی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ خواتین کی خوشحالی اور مختلف شعبہ میں حوصلہ افزائی ہماری اولین ترجیح ہے۔ سیمینار کے شرکا کا کہنا تھا کہ حقوق دانش کے حوالے سے آگاہی کی ضرورت ہے۔ خواتین کے کرداراور شمولیت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔