آرمی چیف کا دورہ روس، دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے پر غور

آرمی چیف کا دورہ روس، دوطرفہ فوجی تعاون بڑھانے پر غور


اسلام آباد (24نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر روس پہنچ گئے۔ آرمی چیف کے کریملن پیلیس پہنچنے پر روسی فوج کے چاک چوبند دستہ نے سلامی پیش کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کریملین محل میں کمانڈر روسی بری فوج کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں روسی کمانڈر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف اور علاقائی امن استحکام کے لیے پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے۔

’’پاکستان کے ساتھ دو طرفہ فوجی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں‘‘

روسی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جیو اسٹریٹیجک انتہائی اہم ہے۔ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ فوجی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

چیف آف آرمی سٹاف پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں ایک ہی روز تین دھماکے، 6 سکیورٹی اہلکار شہید، 15 زخمی

پاکستان فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ خطہ میں حالیہ کشیدہ صورتحال کو بہتر بنانے میں روس نے اہم کردار ادا کیا۔