اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار


(24 نیوز) اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا، لاہور میں تیز آندھی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات نےبالائی پنجاب سمیت کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہرکردیا۔

پنجاب کےمختلف حصوں میں کہیں رم جھم اور کہیں تیز بارش نے موسم رنگین کردیا،لاہورمیں تیزآندھی نے گرمی کی شدت میں کمی کردی،اسلام آباد میں بادل کھل کر برسے،مری میں بھی برکھا برسا۔ سرگودھا اور گردونواح میں بارش نے جل تھل ایک کردیا،جہلم میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،کھاریاں اور منڈی بہاؤالدین میں باران رحمت سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

گجرات میں گردآلودآندھی نےسب کچھ دھندلادیا،جس سےشہریوں کومشکلات کا سامنا رہا، تیزآندھی کے باعث شہرمیں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، گوجرانوالہ میں تیزآندھی سےگرمی کی شدت میں کمی ہوئی، تلہ گنگ، گوجرخان، خوشاب میں تیزبارش اورژالہ باری سےموسم توخوشگوار ہوگیا مگر تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا،اٹک میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم دلکش بنادیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں خیبرپختونخوا، بلوچستان،  پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer