پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بننے لگا

پاکستان دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بننے لگا


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان دنیا بھر میں سیاحوں کے لیے پُرکشش مقام کی حیثیت اختیار کرتا جارہاہے، دنیا کے معروف سیاح پاک سرزمین کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے، یہ سیاح کون ہیں اور کہاں کہاں گھومنا چاہتے ہیں، آئیے آپ کو ان سے ملواتے ہیں .

پاکستان دنیا بھرکے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بننےلگا، سی پی آئی سی گلوبل کے بین الاقوامی سیاحوں کا گروپ پاکستان پہنچ گیا، سیاحوں کا مشن پاکستان کےشمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان کی خوبصورتی دنیا کودکھانا ہے، سیاحوں کا یہ گروپ عالمی شہرت یافتہ وی لاگرز ، بلاگرز اور سوشل میڈیا کے بااثرافراد پر مشتمل ہے۔

سیاحوں کا کہناہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے, انہیں یہاں سیکورٹی سےمتعلق کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں، وہ دنیا میں پاکستان کا تشخص بہتر کرنے کی کوشش پر ہیں۔عالمی شہرت یافتہ سیاحوں کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد دنیا کو یہ دکھانا ہے کہ پاکستان کتنا خوبصورت اور پُرامن ملک ہے، دیگر ممالک کے سیاحوں کو بھی یہاں ضرور آنا چاہیے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔