دانش سکولوں میں غریب بچوں کا مفت داخلہ بند

دانش سکولوں میں غریب بچوں کا مفت داخلہ بند


بہاولپور( 24نیوز ) جنوبی پنجاب کے 5دانش سکولوں میں اب غریب مستحق بچے مفت داخل نہیں ہوسکیں گے۔

سابق دورحکومت کیجانب سے جنوبی پنجاب کو دیئے جانے والے دانش سکولزسسٹم کو خطرات لاحق  ہیں،پنجاب حکومت  نےدانش سکولوں کو  فوجی فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دانش سکولوں کے حوالے سے ہائیر ایجوکیشن اورفوجی فاؤنڈیشن میں معاہدہ طے پاگیا ۔

جنوبی پنجاب کے دانش سکولوں میں تقریبا 10ہزاز طلباء زیر تعلیم ہیں ،نئے سال سے داخلے سیلف فنانس کی بنیاد پر ہونگے، چیف سیکرٹری پنجاب نسیم یوسف کھوکھرکی زیر صدارت اجلاس میں جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع ڈی جی خان ،چشتیاں ،حاصل پور ،رحیم یار ،راجن پور کے دانش سکولوں کو فوجی فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بورڈ آف گورنر زکے مینجر لیفٹیننٹ کرنل (ر) جاوید احمد کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تین رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ٹیم میں شامل وقار حیدر بنگش،عثمان طارق،لیفٹینٹ کرنل (ر)شجاج اسلم شامل ہیں۔

یاد رہے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے غریب اور یتیم بچوں کی تعلیم کےلئے دانش سکولوں کا اجراء کیاتھا دانش سکولوں میں غریب بچوں کو مفت رہائش،کھانا ،لباس ،اور کتابیں دی جاتی تھیں۔ تین رکنی ٹیم راجن پور دانش سکول کے بعد چشتیاں دانش سکول کا دورہ کرے گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer