اسحاق ڈار آمدن کیس،واجد ضیا نے بیان ریکارڈ کرادیا

 اسحاق ڈار آمدن کیس،واجد ضیا نے بیان ریکارڈ کرادیا


اسلام آباد(24نیوز)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے 1992 سے 2008 تک 91 گناہ بڑھے۔جے آئی ٹی کے سامنے سابق وزیر خزانہ وضاحت نہ دے سکے۔ واجد ضیا نے احتساب عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ واجد ضیا نے بتایا کہ اسحاق ڈار کے کہنے پر بینک آف امریکہ ۔ البرکا ۔ التوفیق انویسٹمنٹ اور ایمریٹس بینک میں اکاؤنٹس کھولے گئے۔ سعید احمد نے اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنز سے انکار کیا۔

واجد ضیا ء کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے سعید احمد سمیت سب کے بیانات رکارڈ کی،نیب، ایف آئی اے۔ایف بی آر اور دیگر اداروں سے رکارڈ اکٹھا کیا،سعید احمد نے اپنے نام پر مختلف بینک اکاؤنٹس ہونے کی تردید کی لیکن ایک غیرملکی اکاؤنٹ کااعتراف کیا۔ جو قرضے لینے اور کاروبارکےلیے اسحاق ڈار کی ہدایت پر کھولا گیا۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

واجد ضیا نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کا بیان قلمبند کیا۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ 1992 سے 2008 تک اسحاق ڈارکے اثاثوں میں 91 گنا اضافہ ہوا۔ اسحاق ڈاراثاثوں میں اضافے سے متعلق وضاحت نہ دے سکے۔

واجد ضیا کا بیان مکمل ہونے پرعدالت نے سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی۔اسی دن واجد ضیا پر جرح کی جائے گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer