چوہدری پرویز الہی نے کھل کر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی حمایت کردی



لاہور(24نیوز)مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کھل کرحمایت کردی،کہتے ہیں کہ ہماری تمام ملاقاتیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مضبوط کرنے کے لیے ہیں، ہماری ساری جماعت مضبوطی کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نےکہا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کا استحقاق ہے، وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر جسے وزیر لانا چاہیں، یہ کلی طور پر ان کا اختیار ہے، پارٹی کے اندر اور باہر اختلافات سیاست کا حسن ہوتے ہیں، بہت سی چیزوں کو درگزر کرکے چلنا پڑتا ہے۔

ن لیگ سے کوئی رابطہ ہوا اور نہ چوہدری شجاعت کی کسی سے ملاقات ہوئی جب کہ مونس الٰہی کو کسی سے ملنے کی ضرورت نہیں، نہ ہماری ملاقات ہوسکتی ہے ، مونس اور حمزہ شہباز کی ملاقات کی خبر سراسر غلط ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer