مائیک پومپیو کی سی آئی اے سے متعلق ویڈیو وائرل

مائیک پومپیو کی سی آئی اے سے متعلق ویڈیو وائرل


(24 نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ مسکراتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ جب وہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر تھے تو  کیا کرتے تھے؟

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو  کے مطابق جب وہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر تھے تو امریکی خفیہ ادارہ کے لوگ جھوٹ بولتے تھے،دھوکہ دہی سے کام لیتے، چوریاں بھی کرتے اور ان تمام کاموں کے لیے باضابطہ تربیتی کورسز کرائے جاتے تھے۔ پاکستان میں چین کے سفیر لی جان ذوونے بھی یہ ویڈیو کلپ ٹوئٹ کیا ہے اور ساتھ لکھا ہے کہ یہ ہے امریکی عظمت ، واہ کیاعظیم انسان ہے ،کیا کمال ملک ہےلیکن بات صرف سی آئی اے تک ہی ختم نہیں ہوتی ہمیں تو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ امریکا کے پاس عراق میں کیمیکل ہتھیاروں کے بڑے ٹھوس شواہد ہیں۔