پاکستان اور کوریا کے درمیان کروڑوں ڈالر کے قرض کا معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور کوریا کے درمیان کروڑوں ڈالر کے قرض کا معاہدہ طے پا گیا


اسلام آباد(24 نیوز) کوریا پاکستان کو  50  کروڑ ڈالر کا قرضہ دے گا، معاہدے پر دستخط کردیے گئے،  رقم صحت، آئی ٹی، زراعت ، توانائی اور مواصلات پر خرچ کی جائے گی۔

پاکستان اور کوریا کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا قرض معاہدہ طے پا گیا قرض معاہدے پر کوریا کے سفیر سنگ کیو اور سیکریٹری اقتصادی امورڈویژن نے دستخط کیے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے کوریا صحت، آئی ٹی، زراعت، توانائی اور مواصلات کے لیے قرض دے گا وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام 2020 میں مکمل ہوگا کوریا کے سفییر نے مشیر خزانہ سے ملاقات کی ہے ملاقات میں دو طرفہ اقتصای تعلقات کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔  مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کوریا کو اہم دوست سمجھتا ہے دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری اور غیر سرکاری سسطح پر اہم تعلقات ہیں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کیا جائے گا کورین سفیر سنگ کیو نے کہا کہ کوریا پاکستان کی معاشی ترقی کےے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔