عید پر پاکستانی فلموں نے شائقین کے دل موہ لئے

عید پر پاکستانی فلموں نے شائقین کے دل موہ لئے


لاہور( 24نیوز )عیدکے مزادوبالاکرنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعدادنے سینما گھروں کا رخ کیے رکھا،سینما گھروں میں " پرواز ہے جنون "،" لوڈ ویڈنگ "،" جوانی پھر نہیں آنی ٹو" اور طیفا ان ٹربل" کے شو جاری ہیں،جبکہ پشاورمیں پشتوفلموں کازوررہا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحٰی پر مقامی سینماوں میں پاکستانی فلموں کا راج رہا،لالی وڈکی3فلموں کےساتھ دھماکےدارانٹری سے فلم بینوں کی عیدکامزہ دوبالاہوگیا،عید کے دوسرے اور تیسرے روزبھی لاہوریوں نے اپنے من پسنداسٹارزکودیکھنے کیلئے سینما گھروں کارخ کیا،پاکستانی فلموں کے شائقین نے لاہور اورملتان میں بھی ہلہ مچائے رکھا،فلم بین فہدمصطفیٰ اورحمزہ عباسی کی شانداراداکاری کی داد دیے بغیرنہ رہ سکے۔

جوانی پھر نہیں آنی 2‘، ’ لوڈ ویڈنگ ‘ اور ’ پرواز ہے جنون کی بےانتہاپسندیدگی سے غیرملکی فلموں کاکاروبارٹھپ ہوکررہ گیا،سینماگھروں میں دھوم مچانےوالی تینوں فلموں میں ملک کے کئی ناموراداکاروں نے اپنے فن کے جوہردکھائے ہیں۔

ادھرپشاورمیں گزشتہ عیدوں کی طرح پشتوکی تین فلمیں لگائی گئیں،جنہیں دیکھنے کیلئے صرف پشاورہی نہیں بلکہ خیبرپختونخواکے دوردرازکے شائقین بھی سینماگھروں میں دوڑے چلے آئے۔

حالیہ کچھ عرصے میں پے در پے بہترین فلموں کے بعدلالی وڈ فلم بینوں کی بھرپورتوجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے،ملکی فلم انڈسٹری پرعوام کے اس اعتمادکی بحالی مستقبل کے لیے نہایت خوش آئندہے۔