وزیر پٹرولیم کا وزارت میں کفایت شعاری اپنانے کا اعلان

وزیر پٹرولیم کا وزارت میں کفایت شعاری اپنانے کا اعلان


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیر پٹرولیم غلام سرورخان نے وزارت میں کفایت شعاری کا اعلان کردیا، تمام افسران سے اضافی عہدے ، مراعات اور گاڑیاں واپس لینے کی ہدایت کردی۔
وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق طے کی جائیں گی، انہوں نے کہا ہے کہ وہ خود بھی ایک گاڑی استعمال کریں گے اور افسران سے بھی اضافی گاڑیاں واپس لی جائیں گی ۔
وزیرپیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جائے گی تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق ہی طے ہوں گی ۔


غلام سرور خان کاکہناہے کہ وزیراعظم ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر جلد فیصلہ کریں گے تاہم تائی پے گیس پائپ لائن پر تیزی سے کام کیا جائے گا۔