عید کے تیسرے روز بھی موسم سہانہ

عید کے تیسرے روز بھی موسم سہانہ


24نیوز : بڑی عید کے تیسرے روز کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہرقائد میں ہلکی بارش کے ہوتے ہیں منچلوں نے بھی پکنک پوائنٹ کے پروگرام بنا لیے۔

بڑی عید کے تیسرے روز شہرقائد کا موسم ہوا سہانہ ، گلشن اقبال، لیاقت آباد، سہراب گوٹھ، سپرہائی وے،  ڈیفنس، آئی آئی چندریگرروڈ، چاکیواڑہ میں ہلکی بارش نے عید قربان کا آخری دن شہریوں کے لیے یادگاربنا دیا۔

خوشگوار موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کراچی کے شہریوں نے ٹولیوں کی شکل میں پکنک پوائنٹ کارخ کرلیا۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی پیشن گوئی کردی۔