سندھ میں بھی تبدیلی کی لہر دوڑ گئی

سندھ میں بھی تبدیلی کی لہر دوڑ گئی


 24نیوز: سندھ میں بھی تبدیلی کی لہر دوڑ گئی، پیپلز پارٹی کے ایک اور رکن اسمبلی نے تنخواہ اور سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تبدیلی کی ہوا سندھ میں بھی داخل ہوگئی، پیپلز پارٹی کے ایک کے بعد دوسرے رکن اسمبلی نے بھی تنخواہیں، مراعات نہ لینے کا اعلان کردیا۔ میرپور خاص سے منتخب رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی جانب سے نے سرکاری تنخواہ، الائونسز، رہائش، سرکاری گاڑی اور دیگر سہولیات حاصل نہیں کریں گے۔

اس سے قبل بھی سید علی نواز شاہ نے بطور رکن اسمبلی دس برس تک کوئی مراعات حاصل نہیں کی تھیں۔ دوسری جانب میرپورخاص ہی سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر ہری رام کشوری لال نے بھی سرکاری خزانے پر بوجھ نہ بننے کا اعلان کردیا۔ ہری رام نے اعلان کیا کہ وہ سرکاری تنخواہ، مراعات، رہائش اور پولیس پروٹوکول بھی نہیں رکھیں گے۔ ہری رام کشوری لال کے پاس جیل خانہ جات، سماجی بہبود اور اقلیتی امور کے قلمدان ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito