میٹرو بس بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، وزیرِ اطلاعات فواد چودھری


24نیوز: وفاقیِ وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے دفتری اوقات کار صبح 9سے شام 5تک ہوں گے، میٹرو بس بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، وفاقی کابینہ نے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دفتری اوقات کار صبح 9سے شام 5تک ہوں گے۔ الیکشن میں آر ٹی ایس کی ناکامی کے متعلق وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ شفاف انکوائری کے بعد آر ٹی ایس کا معاملہ منظر عام پر آنا چاہیے۔ آرٹی ایس کے متعلق اعظم سواتی نے معاملہ اٹھایا ہے۔ ملک کو صاف کرنے کے حوالے سے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔

میٹرو بس سروس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ کابینہ کا بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نواز شریف نے ارکان کو 30 ارب کے فنڈز دیئے، جنکہ نواز شریف نے 21ارب کے صوابدیدی فنڈز استعمال کیے۔ تمام فنڈز پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کے بعد خرچ کیے جائیں گے۔

تمام وزر ابھی کلب کلاس میں سفر کریں گے، جبکہ وزیر اعظم عمران خان خود بھی کلب کلاس میں سفر کریں گے۔ کچی آبادیوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ کچی آبادیوں سےمتعلق ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔ پاکستان میں ایسی آبادیاں ہیں جہاں بنیادی سہولتیں میسر نہیں۔

وفاقی کابینہ کا آئندہ اجلاس 28اگست کو ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم بیرونی دوروں پر سرکاری جہاز استعمال نہیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کلب کلاس میں سفر کریں گے۔ 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito