رانا ثنااللہ کی گرفتاری کی فوٹیج عدالت میں پیش

رانا ثنااللہ کی گرفتاری کی فوٹیج عدالت میں پیش


لاہور(24نیوز)رانا ثناءاللہ کو انیٹی نارکوٹکس عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے لیگی رہنما کا مزید چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیا۔ راناثنااللہ کی جائیدادمنجمدکرنےکی درخواست پروکلا سے7ستمبرکوجواب مانگ لیا۔ عدالت نےدرخواست ضمانت پرسماعت اٹھائیس اگست تک ملتوی کردی۔

منشیات برآمدگی کیس میں ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ سمیت دیگر پانچ ملزمان کو سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں پرتفتیشی افسرنےرکارڈ پیش نہ کیاجس پرکارروائی اٹھا ئیس اگست تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت میں رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کی گئی ۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کی جائیداد منجمد کرنے کی کارروائی پروکلا کو سات ستمبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔ کیس میں راجہ انعام امین منہاس اور احتشام الحق ایڈووکیٹ کو سپیشل پراسیکوٹرمقرر کیا گیا .

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کاکہناتھا کہ انہیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہےلیکن وہ کمزور نہیں ہوں گے اورنہ ہی جھکیں گے۔پیشی سےقبل انتظامیہ نے ایم اے او کالج سےسیکرٹریٹ تک ایک طرف کاروڈ کنٹینرز،خاردار تاریں اوربیرئیر لگا کر بند کئے رکھا۔ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔