گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد


کراچی ( 24نیوز )گھریلوناچاقی نےمیاں بیوی کی زندگیاں نگل لیں،گھریلو جھگڑے پرشوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں،لاشوں کی شناخت کاجول اور سترام داس کے نام سے ہوئی ہے،مرنےوالے میاں بیوی کی لاشیں جنا ح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کےمطابق گھریلو جھگڑے پرشوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کی، جھگڑے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں، پولیس نے لاشوں کے قریب سے ملنے والا نائن ایم ایم پستول اور دو خول تحویل میں لے لئے۔