مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیاں، پاکستان اور آزادکشمیر کے صحافیوں کا مارچ ایل او سی روانہ

مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیاں، پاکستان اور آزادکشمیر کے صحافیوں کا مارچ ایل او سی روانہ


مظفرآباد(24نیوز) مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندیوں کے خلاف پاکستان اور آزادکشمیر کے صحافیوں کا بھارت مخالف مارچ لائن آف کنٹرول کی طرف روانہ ہوگیا.

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کیخلاف صحافی سراپا احتجاج بن گئے۔ سینٹرل یونین آف جرنلسٹ آزادکشمیر کی کال پر لائن آف کنٹرول کی جانب صحافیوں کا مارچ شروع ہوچکا ہے۔  پریس کلب سے رشید آباد تک صحافیوں کی احتجاجی ریلی کے بعد قافلہ چکوٹھی کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔ مظاہرین کی صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں کام نہ کرنے دینے ، اخبارات اور ٹی وی چینلز کی بندش کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں آزاد کشمیر کے پرچم اور سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں لائن آف کنٹرول کی جانب یہ پہلا مارچ ہے ۔   مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاون کیوجہ سے اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔  چکوٹھی میں بھارتی فوجی مورچوں کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔مظاہرین اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات بھی ساتھ لے کر چکوٹھی جارہے ہیں۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔