بنوں،سکول وین حادثے کا شکار

بنوں،سکول وین حادثے کا شکار


( 24نیوزبنوں میں اقراء پبلک سکول کی وین کو حادثہ پیش آیا، حادثے کی وجہ سے 20 سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں اقرء پبلک سکول گمبتی وزیر سب ڈویژن کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، سکول وین حادثے میں 20 سے زائد بچے اور بچیوں کو چوٹیں آئی ہیں،اقراء سکول وین بچوں کو لیکر سکول جارہا تھی کہ اچانک گاڑی کی بریک فیل ہوگئی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ حادثے کے بعدریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پہنچی اور زخمی طلبہ کوطبی امداد کے لئےفوراً ہسپتال منتقل کیا،واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔