وزیراعظم فیصل واوڈا کو لگام ڈالیں،وسیم اختر برس پڑے

وزیراعظم فیصل واوڈا کو لگام ڈالیں،وسیم اختر برس پڑے


مئیر کراچی وسیم اختر وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر برس پڑے۔  کہتے ہیں وزیراعظم وفاقی وزیر فیصل ووڈا کو لگام ڈالیں۔ اگر ایسا رہا تو ہمارا اتحاد متاثر ہوگا ۔  فیصل واوڈا بہت غیر ذمہ دار ہیں جنہیں سیاست بھی نہیں کرنی آتی ۔

مئیر کراچی وسیم اخترنے عبداللہ شاہ کے عرس کےآخری روز مزار پر حاضری دی ۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پروسیم اختر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا بہت غیر ذمہ دار ہیں جنہیں سیاست بھی نہیں کرنی آتی ۔ فیصل واڈا سستی شہرت کے لئے ایسے بیان دے رہے ہیں۔مئیر کراچی بولے کہ عمران خان صاحب سے کہوں گا فیصل وادا کو لگام ڈالیں۔ ایسا رہا تو ہمارا اتحاد متاثر ہوگا۔ ہمارے کراچی کے حوالے سے بہت اچھے معاملات چل رہے۔

کراچی میں گند گی کے باعث مچھر مکھیوں میں اضافے پر مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں اسپرے کئے جائیں گئے۔ہمارے پاس اسپرےکی ادویات بھی ختم ہوگئی تھی کسی نے دوا ڈونیٹ کی ہے ۔عرس کے موقع پر پولیس رینجرز اور وارڈن کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔  پولیس اور رینجرز کی خواتین اہلکارون نے بھی سیکورٹکی خدمات انجام دیں۔مئیر کراچی نےمزار پر مخالفین کے لئے دعائیں بھی کیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔