بحری جہاز ٹائی ٹینک کی نئی تصاویر جاری

 بحری جہاز ٹائی ٹینک کی نئی تصاویر جاری


(24 نیوز) اپنے پہلے ہی سفر کے دوران ڈوب جانے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک کی نئی تصاویر جاری کردی گئی ہیں، یہ ہائی ریزولوشن تصاویر 12 ہزار 500 فٹ گہرے سمندر سے لی گئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق 107 برس قبل ڈوب جانے والے دنیا کے سب سےبڑے بحری جہاز ٹائی ٹینک کی نئی تصاویر سامنےآگئیں۔ کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے چار سوکلومیٹر دور بحرِاوقیانوس میں غوطہ خور وکٹر ویسکوو نے مشہور بحری ٹائی ٹینک کے ملبے کی نئی تصاویر کھینچی،یہ تصاویربارہ ہزارپانچ سو فٹ گہرے سمندرمیں لی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ  1912 میں انگلینڈ کے شہر ساؤتھ ہمپٹن سے امریکی شہر نیویارک جانے والے 3 منزلہ عظیم بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ایک برفانی تودے سے ٹکرانے کے حادثے میں 15 سو مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ جہاز پر کل ڈھائی ہزار کے قریب افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ تر بچوں اور خواتین کو بچا لیا گیا تھا۔ ماہرین نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کی وجہ اس کے برفانی گلیشیئر سے ٹکرانا نہیں تھا، بلکہ جہاز میں ہولناک آتشزدگی پیش آگئی تھی جس کے باعث جہاز ڈوب گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer