سروں کے چیف صاحب سجاد علی 53 سال کے ہوگئے

سروں کے چیف صاحب سجاد علی 53 سال کے ہوگئے


لاہور(24 نیوز)سروں کے چیف صاحب آج 53 وین سالگرہ منارہے ہیں۔

پکے راگ ہوں یا دھیمے سر یا پھر پاپ سونگ، سجاد علی ہر صنف میں نمایاں ہیں۔ سجاد علی کا جس گانے نے موسیقی کو سمجھنے والے افراد کو اس کی جانب متوجہ کیا تھا وہ تھا باوری چکوری جس کو سننے کے بعد بڑے بڑے قد آور گلوکاروں کا ماننا تھا کہ یہ آگے جا کر خوب نام کمائے گا اور پھر ایسا ہی ہوا۔بے بیا جو ایک سپر ڈوپر ہٹ گانا تھا اور اس نے سجاد علی کو راتوں رات شہرت کی اس راہ پر لاکھڑا کیا جہاں سے انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

سجاد علی جس طرح غزل گلوکاری میں ڈوب کر گاتے ہیں وہیں پاپ سونگز میں ان کا فن خوب بولتا ہے۔ گلوکاری کے علاوہ سجاد علی نے فلم میں بھی کام کیا اور جم کر اداکاری کی۔

سروں کا یہ متوالا دنیا بھر میں فن گلوکاری سے اپنا ہی نہیں ملک کا نام روشن کیے ہوئے اور اس کا یہ یہ فنی سفر اسی طرح جاری ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer