شمالی وزیر ستان: پاک افغان بارڈر پر دھماکہ، 3 ایف سی اہلکار شہید

شمالی وزیر ستان: پاک افغان بارڈر پر دھماکہ، 3 ایف سی اہلکار شہید


غلام خان (24 نیوز) شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈرکےعلاقےغلام خان میں بارودی سرنگ میں دھماکہ  ، ایف سی کے تین اہل کار شہید ، 5 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب ہونے والا دھماکا بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجہ میں 3 ایف سی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق شہیدہونیوالوں میں عنایت، صفت اللہ اورمحسن شامل ہیں جبکہ  ایف سی کا بم ڈسپوزل اسکواڈ معمول کا سرچ اینڈ کلیئر آپریشن کررہا تھا۔ دھماکہ کے بعد فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن بھی کیا۔