امریکہ نے افغانستان میں ناکامی کا الزام پاکستان پرعائد کیا: رضا ربانی

امریکہ نے افغانستان میں ناکامی کا الزام پاکستان پرعائد کیا: رضا ربانی


اسلام آباد (24 نیوز) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا نیا گٹھ جوڑ بن گیا۔ پاکستان آزاد ریاست ہے۔ اسے دوسرے ممالک سے نوٹس لینے کی عادت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کررہا ہے۔امریکہ دوسرے ممالک کی حکومتیں تبدیل کرنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے جبکہ امریکا افغانستان میں ناکامی پاکستان کے کندھوں پر ڈال رہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جنوبی ایشیا کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے افغانستان میں اپنی ناکامی کا الزام پاکستان پرعائد کیا تھا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا نیا گٹھ جوڑ بن گیا ہے جبکہ امریکہ بھارت کو خطہ کا تھانیدار بنا رہا ہے۔ بیت المقدس سے متعلق فیصلہ پر امریکہ کو جنرل اسمبلی سے جواب مل گیا۔