مقبوضہ کشمیر: جھڑپ کے دوران میجر سمیت 4 بھارتی فوجی ہلاک


راجوڑی (24 نیوز) مقبوضہ کشمیر کے علاقہ راجوڑی ڈسٹرکٹ میں جھڑپوں اور فائرنگ کے دوران قابض بھارتی فورسز کے میجر سمیت 4 فوجی ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق جھڑپوں کے نتیجہ میں بھارتی فوج کے میجر سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میجر موہارکر امباداس، لارنس نائیک گرمیل سنگھ، سپاہی پرگات سنگھ اور سپاہی کلدیپ شامل ہیں۔ میجر موہارکر امباداس کا تعلق بھارتی ریاست بھانڈرا کے علاقہ مہارشٹرا سے تھا جب کہ گرمیل کا امرتسر، کلدیپ کا بھٹنڈا اور پرگت کا ہریانا سے تعلق تھا۔