ملکی دفاع میں پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے: وزیراعظم

ملکی دفاع میں پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے: وزیراعظم


اسلام آباد (24 نیوز) وزیر اعظم پاکستان نے ایک دن پاکستان نیوی کے ساتھ گذارا، پاک بحریہ کی مشقوں کا معائنہ کیا اور پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطیمنان کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کےجنگی یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشنل صلاحیتوں اورفلیٹ ریویو کا شاندارمظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک بحریہ کے بحری جہاز نصر سے آپریشنل مشقوں کا معائنہ کیا۔ مشقوں میں افرادی قوت اورسازوسامان کی ایک سے دوسرے جہازپرمنتقلی، راکٹ ڈیپتھ، چارج فائرنگ اورسرچ اینڈسیزرمشقیں شامل تھیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بحری سرحدوں کے دفاع میں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابل تعریف ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جناح نیول بیس سے پاکستان نیوی سب میرین سعد پر بورڈنگ اورسیلنگ کی شاہدخاقان عباسی پاک بحریہ کی آبدوز پرکھلے سمندر میں جانے والے ملکی تاریخ کے پہلےوزیراعظم ہیں۔

وزیراعظم نے سب میرین ڈائیونگ اور پروسیجرزبھی کیے جس پر انہیں روایتی ’ڈولفن نشان‘ پیش کیا گیا۔ شاہدخاقان عباسی پاک بحریہ کی جانب سےڈولفن نشان حاصل کرنے والے پہلے وزیراعظم ہیں۔

وزیر اعظم نے جناح نیول بیس اورماڑہ کا دورہ بھی کیا اوردفاعی تنصیبات کا جائزہ لیا۔انکے دورے کے دوران نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی ان کے ہمراہ تھے۔