کراچی: سولجربازار سکول پرنسپل قتل کیس،قاتل خاوند نکلا

کراچی: سولجربازار سکول پرنسپل قتل کیس،قاتل خاوند نکلا


کراچی (24 نیوز) کراچی کے سولجربازار میں سکول پرنسپل کے قتل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،خاتون کا شوہر ہی اس کا قاتل نکلا، پولیس نےشوہرسمیت تین ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں 9 دسمبر کو پیش آئی قتل کی ڈرامائی واردات ہوئی ۔اور واردات کو ڈکیتی مزاحمت ظاہر کیا گیا اور قتل ہوئی نجی اسکول کی پرنسپل، 2 بچوں امبرین اور فاطمہ کی ماں تھی۔ تحقیقات کا آغاز ہوا تو کال ریکارڈنگ کی مدد سے گتھیاں سلجھتی چلی گئیں۔ واردات ڈکیتی نہیں قتل نکلی اور قاتل نکلا امبرین کا اپنا شوہر جس کا نام علی حسن ہے۔

ذرائع کے مطابق قتل واردات سحر شمس نامی اسکول ٹیچر سے دوسری شادی کا نکلا مقتولہ امبرین اور سحر ایک ہی اسکول میں پڑھاتی تھیں۔سحر کی مقتولہ کے شوہر علی حسن سے دوستی ہوئی اور چھپ کر دونوں نے نکاح کرلیا۔علی حسن کا مقتولہ امبرین سے دوسری شادی پر جھگڑا چل رہا تھا اور پھر ایک دن امبرین کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔علی حسن نے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دیا اور اگلے روز اپنی دوسری بیوی سحر شمس کو پہلی بیوی امبرین کے قتل کی اطلاع دی جس سے سحر نے اپنے بھائی بلال کو بھی آگاہ کردیا۔

پولیس کے مطابق فون کال ریکارڈ سے تحقیقات میں مدد ملی جس کے بعد مقتولہ کے شوہر علی حسن، دوسری بیوی سحر شمس اور اس کے بھائی بلال شمس کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔