صوابی: ساتویں فرنٹیئر واٹر کراس چیلنج جیپ ریلی کا انعقاد

صوابی: ساتویں فرنٹیئر واٹر کراس چیلنج جیپ ریلی کا انعقاد


صوابی (24 نیوز) ٹورازم کارپوریشن کے زیر اہتمام دریائے سندھ کے کنارے ساتویں فرنٹیئر واٹر کراس چیلنج جیپ ریلی کا انعقاد، ڈرائیورز نو کلومیٹر دشوار گزار پتھریلے اور پانی پربنے ٹریک سے گزرتے ہوئے منزل تک پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی میں دریائے سندھ کے کنارے ہونے والی ساتویں فرنٹیر واٹر کراس چیلنج ریلی کا انعقاد ٹورازم کارپوریشن کے زیر اہتمام کیا گیا۔

ریلی میں حصہ لینے والے ڈرائیورز نو کلومیٹر دشوار گزار پتھریلے اور دریائے سندھ کے پانی پربنے ٹریک کو عبور کر کے منزل تک پہنچے۔ لاہور کے سجاد قریشی نے فاصلہ بارہ منٹ اوربتیس سیکنڈ میں طے کیا۔ عثمان ندیم دوسرے اور طارق خان تیسرے نمبر پر رہے۔

پانچ خواتین ڈرائیور بھی ریس میں شریک ہوئیں۔ ردا نوید نے انیس منٹ اور بارہ سیکنڈ میں پہنچ کر خواتین کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ ریس کا مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکا میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔