ہم دل توڑنے نہیں جوڑنے والے ہیں، بلاول بھٹو


حیدر آباد (24 نیوز) سندھ حکومت نےعوام کوایک اورتحفہ دیدیا۔ بلاول بھٹو نے حیدرآباد میں 80 بستروں پرمشتمل امراضِ قلب کے اسپتال کاافتتاح کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔ اسی سلسلے میں بلاول بھٹونے حیدرآبادمیں اسی بستروں پرمشتمل امراضِ قلب کےاسپتال کاافتتاح کردیا۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ جب ذوالفقاربھٹوکوپھانسی ہوئی اوربے نظیربھٹوکوشہیدکردیا گیا توہمارے دل ٹوٹ گئے لیکن ہم دل توڑنے والے نہیں جوڑنے والے ہیں۔ جبکہ افتتاحی تقریب کے دوران بلاول بھٹوجیالوں میں گھل مل گئے۔

اسی دوران ایک گھنٹے تک ان کے مسائل سنے اورجیالوں کومسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی، انہوں نے مریضوں کی عیادت بھی کی۔ جیالوں نے بلاول بھٹوکےساتھ سلفیاں بنوائیں۔

ویڈیو دیکھئے: