اللہ سے انصاف کی امید ہے :نواز شریف


اسلام آباد( 24نیوز )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کیس میں کچھ نہیں اس لئے فیصلہ دینے والے زیادتی نہیںکرسکتے ،میرا ضمیر مطمئن ہے کسی قسم کا خوف نہیں ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے ملاقات کی ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف نے لیگی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کسی قسم کا خوف نہیں، اللہ سے پوری امید ہے انصاف ملے گا،ذرائع کے مطابق نوازشریف نے احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا، نوازشریف نے احتجاج سے متعلق جواب نہیں دیا،پارٹی رہنمانوازشریف سے احتجاج کی حکمت عملی کا پوچھتے رہے۔

نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوامی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کردیا،ایک بار پھر پاکستان کو پٹڑی سے اتار دیا گیا ہے،کیس میں کچھ نہیں اس لئے زیادہ زیادتی کر بھی نہیں سکتے، ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا،کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سرجھکانا پڑے۔

ن لیگ کے قائد نے سزا اور گرفتار ی کی صورت میں شہباز شریف کو معاملات کی کمانڈ سنبھالنے کی ہدایت کردی ہے۔