کرپشن ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے:فواد چودھری

کرپشن ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے:فواد چودھری


اسلام آباد( 24نیوز )وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، قائداعظم نے ہمیشہ انتہا پسندانہ سوچ کی مخالفت کی ،انہوں نے ماڈرن اسلامی ملک کی بنیاد رکھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان قائداعظم کے وژن کو آگے لے کر چل رہے ہیں،قائد اعظم ایک روشن خیال رہنما تھے،کرپشن اور اقربا پروری پر قائداعظم کی تقریر ہماری حکومت کا بنیادی اصول ہے،انتہا پسند سوچ کسی بھی ملک کے حق میں نہیں ہوتی۔