”ہم سب نواز ہیں“ن لیگی رہنماﺅں کا فیصلہ ماننے سے انکار



لاہور( 24نیوز )سابق وزیر اعظم نواز شریف کو احتساب عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد ن لیگی رہنماﺅں کا ردعمل بھی آنا شروع ہوگیا،ن لیگی رہنماﺅں نے احتساب عدالت کا فیصلہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔

مریم نواز نے ٹوئیٹ کیا کہ ہم سب نواز ہیں،انہوں نے اس کے ساتھ دل کا ایموجی بھی شیئر کیا،انہوں نے لکھا کہ ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا دی گئی۔

فیصلے انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے۔ جو باقی رہ جائے گا وہ ہے نواز شریف کی سچائی اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ جس کو وہ ڈھوتے رہیں گے کیونکہ حکومت،طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں۔ وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی۔ یاد رکھیں،ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

مریم نواز نے ٹوئیٹ کیا کہ حکومتیں اپنے کردار اور کارکردگی پر چلتی ہیں،سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے پر نہیں۔ یہ حکومت کی کمزوری کی دلیل ہے۔ حکومتی اہلکار ہر روز یہ سوچ کر دفاتر کا رخ کرتے ہیں نواز شریف کے خلاف آج کیا کرنا ہے۔ نواز شریف انشاءاللہ اور مضبوط ہو گا۔ واپس آئے گا۔ جلد!

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں ہے،مشاہداللہ خان نے کہا کہ سزا نوازشریف کو نہیں جمہوریت کو ہوئی ہے،ہم اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

لیگی کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا،راولپنڈی کشمیر ہائی وے پرمظاہرین نے گاڑیوں کو آگ لگادی،لاہور میں وکلاءفیصلے کیخلاف سڑکوں پر آگئے،مریم اورنگزیب کمرہ عدالت میں رو پڑیں۔

یاد سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت سے العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید،اڑھائی کروڑ ڈالر جرمانہ،دس سال کیلئے نااہل ،غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer