" فیصلے میں کرپشن کاذکرنہیں ، گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے"


 اسلام آباد ( 24 نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ آج جو سزا سنائی گئی اس کے فیصلے میں بھی کرپشن کا ذکر نہیں، گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں، مشرف دور میں بھی نواز شریف اور شہباز شریف سرخرو ہوئے، نیازی صاحب نیب کے پیچھے نہ چھپیں، سامنے آئیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےحمزہ شہباز  نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا،  ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں ڈرایا کرو کہ میں گرفتار کر لوں گا،  آپ کی ہر تقریر سے بغض کی بو آتی ہے،  آپ خود کہتے ہیں  جو یوٹرن نہیں لیتا وہ لیڈر نہیں ہوتا، نیازی صاحب جس حلقے سے 600 ووٹوں سے جیتے تھے اسی جگہ سے 10000 کے ووٹوں سے ہار گئے،  نیب کے پیچھے نہ چھپو سامنے آؤ،  نیازی صاحب نے کے پی کے میں سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا، شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنا کر احسان نہیں کیا، عوام کی مہنگائی سے قمر ٹوٹ چکی ہے۔

 نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور موٹر وے بنائی،  قوم کے اربوں روپے بچائےلانڈی جیل میں نواز شریف کو قید کیا گیا، ہم جیلوں سے گھبراتے نہیں نواز شریف کی 165 پیشیاں ہوئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا یہ سب مفروضوں پر تھا، آج بھی جو سزا سنائی گئی اس پر بھی کرپشن کا الزام نہیں ۔ میں نے شہباز شریف   اور  نواز شریف کو گرفتار ہوتے ہوئے دیکھا۔