نواز شریف کو سزا، ن لیگ کا ہر فورم پر احتجاج کا فیصلہ

نواز شریف کو سزا، ن لیگ کا ہر فورم پر احتجاج کا فیصلہ


اسلام آباد(24نیوز) نوازشریف کی سزا کے خلاف مسلم لیگ (ن) نے ہرفورم پر احتجاج کا فیصلہ کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنتےہی مریم اورنگزیب اشک بار ہوگئیں۔ لاہور،ملتان ،اسلام آباد سمیت کئی جگہوں پر خواتین اورکارکن رو پڑے۔ لاہور ،فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا۔ بہاولپورمیں متوالےنےاپنی دکان کوہی آگ لگادی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن)  نے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کرلیا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس کے فیصلے کو نیب نے چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔