سنچورین ٹیسٹ، شاداب اور عباس کی شرکت مشکوک

سنچورین ٹیسٹ، شاداب اور عباس کی شرکت مشکوک


سینچورین ( 24 نیوز ) جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کےپہلے ٹیسٹ کیلئے لیگ اسپنر شاداب خان اور فاسٹ بولر محمد عباس کی شرکت غیر یقینی، اسٹار کرکٹرز تاحال فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، ٹیم مینجمینٹ نے غیر ضروری رسک نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عباس اور شاداب خان   کی تشخیص کے بعد  پاکستانی ٹیم مینجمینٹ نے اتفاق کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئےدونوں کھلاڑیوں  کی شرکت مناسب نہیں ہےتاہم وہ اپنے موجودہ بحالی پروگرام کےتحت کھیل کی طرف واپسی کا سفر  جاری رکھیں گے. ٹیم انتظامیہ نےاس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں  کھلاڑی 3 جنوری کو شروع ہونے والے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون کے لئے دستیاب ہو ں گے.

یاد رہے دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ سینچورین کے مقام پر  26 دسمبر سے شروع ہوگا.

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019