کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے، گورنر سندھ

کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے، گورنر سندھ


کراچی ( 24 نیوز ) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، شہر کی صفائی کے لیے مدد گار سروس شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کو کچرے اورگندسے صاف کرنے کے لئے مہم شروع کی ہے، شہرکی بے لوث خدمت کرنا چاہتے ہیں، 300 آر او پلانٹس لگانے کی شروعات کرچکے ہیں، حنید لاکھانی سمیت رضاکاروں کی ٹیم ہمارا ساتھ دے رہی ہے۔

انہوں نےمزید  کہا کہ آج آنے والے فیصلے متوقع تھے، بہت بڑی چوری کی گئی ہے کیا سات سال سزا ون ویلنگ پر ہوئی ہے قوم کا پیسہ لوٹا گیا، یہ تاثر غلط ہے کہ نیب ہمارے تابع ہے۔ نیب وفاق کے کہنے پر نہیں چلتا اگرہمارے کہنے میں ہوتا تو ہم دومنسٹر فارغ نہ کرتے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer