پیپلز پارٹی کا حکومت کیخلاف میدان میں آنے کا اعلان

پیپلز پارٹی کا حکومت کیخلاف میدان میں آنے کا اعلان


کراچی(24نیوز) پیپلزپارٹی کےمرکزی رہنمامصطفیٰ نوازکھوکھرکی حکومت کوللکار، کہتےہیں پیپلزپارٹی موجودہ حالات کاڈٹ کرمقابلہ کرےگی،  ہماری جماعت کونشانہ بنایاجارہاہے، ایساجاری رہاتوکارکن اورعوام سڑکوں پرہوں گے،جے آئی ٹی رپورٹ کھوداپہاڑنکلاچوہاکے مترادف ہے.

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کےترجمان مصطفی نوازکھوکھرنےکراچی میں پریس کانفرنس میں حکومت کونشانے پررکھا۔انہوں نےکہا کہ ان کی جماعت اوراپوزیشن کےخلاف سلیکٹڈاحتساب کیاجارہاہے۔وزیراعظم کےمشیراوروزیراطلاعات فوادچوہدھری نےان کی قیادت پربےبنیادالزامات عائدکیےہیں.

مصطفیٰ نوازکھوکھرکاکہناتھاکہ یہ کیسااحتساب کانظام ہےجس میں محض اپوزیشن ہی نشانے پرہے. وزیراعظم کےمشیرزلفی بخاری،وزیر دفاع پرویزخٹک اوروزیراعظم کی بہن علیمہ خان کااحتساب کیوں نہیں کیاجارہا،سابق وزرائےاعظم کےخلاف تومقدمات تیزی سےچلائےجارہےہیں مگرسابق صدرپرویزمشرف کےخلاف کیس عرصہ درازسےزیرالتواہےاوراس پرکوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

مصطفی نواز کھو کھر نے مزید کہا کہ ان کی جماعت نے ہر پلیٹ فارم پر مشیر وزیراعظم شہزاد اکبر کی جعلی بینک اکاونٹس کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم سے ملاقاتوں پر تشویش کا اظہار کیا مگر اس پر حکومت کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔