فیصل آباد میں ٹرین حادثہ، بڑا نقصان ہوگیا

فیصل آباد میں ٹرین حادثہ، بڑا نقصان ہوگیا


فیصل آباد(24نیوز) شالیماراورملت ایکسپریس ٹرین کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افرادزخمی ہوگئے۔ حادثے میں 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

فیصل آباد کے قریب 2 ٹرینیں ٹکرا گئیں، شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی جارہی تھی کہ اس کا ملت ایکسپریس سے تصادم ہوگیا۔ ٹرینوں کے تصادم میں 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 6 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم حادثے میں زخمی ہونے والا ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آسکیں، ذرائع کے مطابق تصادم کے نتیجے میں ریلوے ٹریک پر ٹریفک بھی معطل رہی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔