زلزلے نے تباہی مچا دی، 281 افراد ہلاک

زلزلے نے تباہی مچا دی، 281 افراد ہلاک


( 24 نیوز ) جزیرہ ٹونگا شدید زلزلے سے لرز اٹھا، ریکٹر سکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی، سونامی کے باعث تقریباً تین سو افراد لقمہ اجل بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق بحراقیانوس کے جزیرہ ٹونگا میں 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلہ آیا ہے، زلزلے کا مرکز جزیرہ ٹونگا کے صدر مقام نوکا الوفا سے 84 کلومیٹر جنوب کی جانب زیر زمین 100 کلومیٹر تھا. دوسری طرف میں سونامی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 281 ہو چکی ہے، تازہ ترین الرٹ کے مطابق ریسکیو آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ کروکاٹوا آتش فشاں کسی بھی لمحے دوبارہ لاوا اگل سکتا ہےجس کی وجہ سے ایک اور خوفناک سونامی کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے.

Malik Sultan Awan

Content Writer