حکومت نےدانش سکولز کے فنڈز روک لیئے

حکومت نےدانش سکولز کے فنڈز روک لیئے


لاہور ( 24 نیوز ) گزشتہ بجٹ میں دانش اسکولزکیلئے3 ارب روپے رکھے گئےتھے، دانش سکولوں کو ڈویلپمنٹ بجٹ کے نام پرایک پائی بھی جاری نہ ہوسکی۔

سابق دور حکومت میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں بہتر تعلیم کی فراہمی کے لیے بنائے گئے دانش سکولوں پر موجودہ حکومت کے بیانات کے بعد اب نےدانش سکولوں کے فنڈزبھی روک لیے گئے ہیں۔ زرائع کے مطابق دانش سکولز کو ڈویلپمنٹ کی مد میں راواں مالی سال میں ایک پائی بھی جاری نہیں کی جا سکی۔ 

مالی سال دوہزرا اٹھاہ انیس میں دانش سکولوں کے لیے ڈویلپمنٹ کے نام پر تین ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھاجس میں دانش سکولوں میں ڈویلپمنٹ کے لیے مختلف نوعیت کی سکیموں کو مکمل کیا جانا تھا جس میں کنسٹرکشن اور موجودہ سکولوں میں مِسنگ فسلیٹیز کے کیے دانش سکولوں کو چالیس کروڑ روپے دیا جانا تھا لیکن حکومت کی جانب سے تاحال بجٹ جاری نہیں ہوسکا ۔

محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ دانش سکولوں کو سپلمنٹری گرانٹ دی جانی ہے جس کے لیے صوبائی کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس سے منظوری مشروط ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer